مریم نواز سے بلاول بھٹو،مولانا فضل الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ،ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر مبارکباد


وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

بلاول بھٹو اور فضل الرحمان نےمریم نواز کی قانونی اور سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ نے سیاسی انتقام کا بہادری ،حوصلہ اور استقامت سے مقابلہ کیا۔

ایون فیلڈ ریفرنس کیس، مریم نواز بری

دونوں رہنماؤں نے مریم نواز اور شریف فیملی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کا فون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں