اسلام آباد ہائی کورٹ نے 72 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے خلاف سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے حکمنامے میں کہا ہے کہ ستم ظریفی ہے سیاسی قائدین سیاسی تنازعات پارلیمنٹ میں طے کرنے کی بجائے عدالت آنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ اس رجحان نے پارلیمنٹ کے وقار، تقدس اور تاثر کو مجروح کیا ہے، اس کے ساتھ ہی یہ عدالتوں کوغیر ضروری طورپرسیاسی نوعیت کے تنازعات میں گھسیٹتا ہے۔
منتخب نمائندوں کا فرض ہے وہ پارلیمنٹ کو مضبوط اور اس کی بالادستی اورتقدس کو برقرار رکھیں۔
عدالت نے کہا کہ سیاسی تنازعات کوآئینی عدالتوں کےسامنےلانےکارجحان عوامی مفادمیں نہیں، حوصلہ شکنی ضروری ہے۔