وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے ریڈزون یا ڈی چوک کی طرف بڑھیں گے تو موثر علاج کریں گے، حکومت نے فتنے اور فساد کو روکنے کی تیاری کرلی ہے۔
وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا پی ٹی آئی قانون کے مطابق پور امن احتجاج کرناچاہے تو تحفظ فراہم کریں گے، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، عمران خان مخالفین کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ نے دھمکی دی ہے، میرا وعدہ ہے اسلام آباد میں چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی، عمران خان
سیلاب اور بارشوں سے ایک تہائی ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے، جس سے ملک بھر میں اس وقت ساڑھے 3 کروڑ لوگ بے گھر ہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم اس وقت اس مشکل سے نکلنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، موجودہ صورتحال میں نئے انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں ؟