پاکستان میں 4 سال بعد ایسا وزیراعظم آیا ہے جسے دنیا قابل اعتماد لیڈر مانتی ہے،مریم اورنگزیب


وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں 4 سال بعد ایسا وزیراعظم آیا ہے جسے دنیا قابل اعتماد لیڈر مانتی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف نے اپنی محنت اور قیادت کےذریعے دنیا میں عزت کمائی، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماوں سےملاقاتیں اس بات کا ثبوت ہیں۔

روس پاکستان کی گیس کی ضروریات پوری کرنے پر راضی ہے، مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی صدرشی جن پنگ، ایردوان ،پیوٹن اوردیگر رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں،وزیراعظم کی بامعنی اور غیر رسمی بات چیت اس کا مزید ثبوت ہے، پاکستان زندہ باد۔

 


متعلقہ خبریں