حکومت چوں چوں کا مربہ ہے، وقت آئیگا یہ لوگ گھروں سے نہیں نکل سکیں گے، پرویز خٹک


پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت چوں چوں کا مربہ ہے، تجربہ کار ملک میں مہنگائی اور میڈیا پر ظلم کر رہے ہیں۔

وفاق خیبرپختونخوا کی 60 ارب کی سبسڈی کھا گیا، ایف بی آر کی ٹیکس کولیکشن ہمیں دیدیں، تیمور سلیم جھگڑا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عمران خان دو تہائی اکثریت سے واپس آئے گا، ایسا وقت آئے گا یہ لوگ گھروں سے نہیں نکل سکیں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ملک کو چار مہینوں میں قرضوں میں جکڑ دیا، پوری دنیا میں یہ مانگتے پھر رہے ہیں، انھوں نے اوورسیز کا ووٹ اوراحتساب کو مکمل طور پر ختم کر دیا جب کہ یہ قانون سازی کی بات کرتے تھے۔ انہوں ںے کہا کہ ہماری حکومت میں مہنگائی اور نالائق ہونے کا پروپیگنڈہ کیا گیا تھا۔

عمران خان مخالفین کیلئے نہیں بلکہ ملک کیلئے خطرناک ہیں، مریم نواز

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بد نیتی کی وجہ سے خیبرپختونخواہ کو ڈیفالٹ کرنا چاہ رہی ہے، ملک کو ان حالات میں نہ لے جائیں ورنہ عوام اپنا حق خود لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کو اختیارات نہ دینے پر پارلیمنٹ اور عدالت سے رجوع کیا جائے گا، آئین کے مطابق تمام صوبوں کو حق ملنا چاہیے۔

امپورٹڈ حکومت معیشت کے زوال کو روکنے میں ناکام رہی، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عوام نے ان کو ووٹ نہیں دیا، فوری طور پر نئے انتخابات کرائے جائیں۔


متعلقہ خبریں