بابراعظم اور محمد رضوان کو جلد آؤٹ کرنے کیلئے پلان بنایا ہوا ہے، عمر گل


افغانستان کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کے لیے پلان تشکیل دے دیا ہے، امید ہے ہمارے بولرز ان پر عمل کریں گے۔

پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ورلڈ کلاس بیٹرز ہیں، جس طرح ہم دیگر ٹیموں کے خلاف منصوبہ بندی کرتے ہیں،اسی طرح پاکستان کے خلاف بھی پلان بنایا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے دونوں ٹیموں کے مابین اچھا میچ ہو گا۔

ایشیا کپ، عمر گل کی اہلیہ کا پاکستان کیخلاف میچ میں ہاتھ ہولا رکھنے کی درخواست

عمر گل نے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان اور افغانستان کے میچز میں کافی دباو ہوتا ہے، بہت لوگ اس میچ کو دیکھنے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بہت سی امیدیں ہیں۔


متعلقہ خبریں