کراچی کیلئے بلدیاتی انتخابات بہت اہم ہیں، حافظ نعیم الرحمان


کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کے لیے بلدیاتی انتخابات بہت اہم ہیں۔

امیر جماعت  اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں رہنے والی جماعتیں حکومت سے شکایتیں کر رہی ہیں جبکہ جعلی لسٹیں بنیں، آر اوز کے تبادلے ہوئے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ بلدیاتی انتخاب کے التوا کی درخواست مسترد کرے گی جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کی ہے۔ سندھ کے بلدیاتی انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں اور بلدیاتی امیدوار رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) کی طرح بھاگ نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری میں ہمت ہے تو الیکشن لڑیں، فواد چودھری

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام بلدیاتی امیدواروں سے اپنے مسائل پر سوال جواب کر سکیں گے اور کراچی کے لیے بلدیاتی انتخابات بہت اہم ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایجنڈے میں بھی کراچی کا کوئی مسئلہ شامل نہیں، بس انتخابات قریب آنے پر ان کا کراچی آنا جانا لگ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مسئلہ کراچی نہیں بلکہ وزارتیں ہیں اور حکومت کو اس شہر میں کوئی دلچسپی نہیں۔ عوام کو تین تین مہینے پانی نہیں ملتا اور پانی اگر آ بھی جائے تو لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نہیں مل پاتا۔


متعلقہ خبریں