ڈالر مزید سستا، 213 روپے کا ہو گیا

ڈالر (dollar)

انٹر بینک میں آج بھی ڈالر مزید سستا اور روپیہ مزید مستحکم ہو گیا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 98 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں 98 پیسے بہتری دیکھنے میں آئی جس کے بعد  ڈالر 213 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر نیچے، اسٹاک اوپر، ملکی معیشت بہتری کی راہ پر گامزن

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 49 پیسا سستا ہونے کے بعد 213 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا جو بعد میں 213.98 پر بند ہوا، جمعہ کو ڈالر 215 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں