بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں سیلابی ریلا چھوڑ دیا گیا۔
فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا آج رات پاکستانی حدود میں داخل ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق دریا راوی میں جسر کے مقام پر آج رات پانی کا بہاؤ 70 ہزار سے ایک لاکھ کیوسک ہو گا۔
ملک بھر میں بارشیں، دریائے راوی اور چناب میں سیلابی الرٹ جاری
فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے دریا راوی میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
سیلاب کے خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔
دریائے راوی میں سیلابی صورتحال سے نارووال، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال اور جھنگ کے علاقے متاثر ہونے کا امکان ہے۔