ہرنائی میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،2جوان شہید


  ہرنائی میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید  ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں  نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔دہشت گردوں نے حملہ 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب کو کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دیرمیں دھماکے سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عاطف اور سپاہی قیوم شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے  میجر عمر زخمی ہوگئے۔


متعلقہ خبریں