کون سی بڑی پارٹی، کیسی بڑی پارٹی؟ جعلی مینڈیٹ تھا تمہارا، فیصل کریم کنڈی


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا ہے کہ عمران خان کیسا لیڈر ہے جو میڈیا سے بھی چھپتا پھر رہا ہے؟ عمران خان میں جرات ہے تو آزاد میڈیا کے سامنے آکر بات کریں۔

کون عمران خان کو فوج سے لڑانا چاہتا ہے؟ وہ ٹی وی پہ آکر بغاوت پر اکسا رہے ہیں، مصدق ملک

ہم نیوز کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کون سی بڑی پارٹی، کیسی بڑی پارٹی؟ جعلی مینڈیٹ تھا تمہارا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کے بل بوتے پر وطن دشمن بیانیہ اختیار کیا، عمران خان بتائیں کہ عارف نقوی کے ذریعے کتنے ارب کی منی لانڈرنگ کی؟

ہمیں فوج سے لڑانے، پارٹی توڑنے اور مجھے نااہل کرانے کا منصوبہ ہے، عمران خان

پی پی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ بیرونی ممالک سے فنڈنگ تمہاری ہوئی تو تمہارے خلاف سازش کون کرے گا؟

شہبازگل خوش قسمت ہیں فیصل آباد کے ہیں، یہاں ایک تقریر سننے پر 28 انسداد دہشت گردی کی ایف آئی آرز کاٹی گئیں، وفاقی وزیر

ہم نیوز کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے مطالبہ کیا کہ ریاست 2014 سے 2018 تک عمران خان کی فنڈنگ کی تحقیقات کرے۔


متعلقہ خبریں