‏شہباز گل کی گرفتاری ، عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

پی ٹی آئی کا دباؤ قبول نہ کرنے اور جلد الیکشن کیلئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ‏شہباز گل کی گرفتاری پر پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شہباز گل کی غیر قانونی گرفتاری سے پیدا صورتحال اور گرفتاری پر آج ہی عدالت سے رجوع کرنے پر غور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو آج بنی گالہ سے گرفتار کیا گیا ہے، ان پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دوسری جانب اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازگل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہ کیا جمہوریت میں ایسے شرمناک اقدامات ہو سکتے ہیں؟سیاسی ورکرز کے ساتھ دشمنوں جیسے سلوک کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سارے ہتھکنڈے بیرونی سازش سے آئی حکومت قبول کرنے کے لیے ہیں۔


متعلقہ خبریں