مری: لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی، پولیس اور انتظامیہ ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام

Murree

مری اور نتھیا گلی جانے والے سیاحوں کیلئے اہم ہدایات جاری


مری: لاپرواہی اور بے احتیاطی کا ثبوت دیتے ہوئے لوگوں کی ایک مرتبہ پھر بڑی تعداد مری پہنچ گئی ہے جب کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ 

ہوشیار: بکنگ کے بغیر مری آنے والے سیاحوں کا داخلہ بند

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہونے لگا ہے، شہریوں و سیاحوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ سینکڑوں گاڑیوں میں ٹریفک جام کے باعث پیٹرول ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جو ٹریفک کی روانی میں مزید رکاوٹ پیدا کرنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ مال روڈ سمیت تمام سیاحتی مقامات پر بے پناہ رش ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سردیوں کے موسم میں بھیانک ٹریفک جام ہوا تھا جو المناک سانحے میں تبدیل ہو گیا تھا۔

پولیس اہلکاروں نے مری جانے والے تین سیاح اغوا کر لیے،10 لاکھ تاوان وصولی کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مری میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی اور آرپی او راولپنڈی کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مری میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، سی ٹی او راولپنڈی فی الفور مری پہنچیں، انتظامیہ اورٹریفک حکام مل کرمؤثرٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں، سینئرپولیس و انتظامی افسران خود فیلڈ میں رہ کر ٹریفک انتظامات کو بہتر بنائیں۔

سانحہ مری : ایکسیئن ہائی ویزپر برہمی, سارا کام واٹس ایپ گروپوں میں چلے گا تو نتائج یہی ہوں گے، عدالت

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے واضح طور پر ہدایات دی ہیں کہ تعین کردہ حد سے زائد گاڑیوں کو مری میں داخلے کی قطعاً اجاز ت نہ دی جائے، سیاحوں کی آمد ورفت کو  مؤثر ٹریفک مینجمنٹ کے ذریعے ریگولیٹ کیا جائے اور بہترین ٹریفک مینجمنٹ کر کے سیاحوں کو سہولت فراہم کی جائے۔


متعلقہ خبریں