عمران خان کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے فنڈز بھی منظرعام پر لانے کا مطالبہ


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے فنڈز بھی منظرعام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عوام کو پتہ چلے کہ یہ کہاں سے پیسے لاتے ہیں،تحریک انصاف آرگنائزڈ سیاسی فنڈ ریزنگ کرتی ہے، الیکشن کی تاریخ دے دیں ہم ہرقسم کی بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف انتخابات میں شکست کی وجہ سے خوفزدہ ہیں،آج ان کی وجہ سے ہماری نیشنل سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہیں،کیا آرمی چیف کی تقرری کے لیے پورے ملک کو ہولڈ پر رکھ دیں؟

نیوٹرلز کی گارنٹی پر چیف الیکشن کمشنر کو لگایا جو بڑی غلطی تھی، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی پوزیشن ہر گزرتے وقت کے ساتھ نیچے جارہی ہے، یہ لوگ ملک نہیں صرف اپنی دولت کا سوچ رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں باہر جانا ہی نہیں چاہتا، یہ لوگ بتائیں مجھے گرفتار کرنے کی وجہ کیاہے؟ مجھے باہر نہیں جانا کیونکہ میری کوئی دولت باہر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیان حلفی شہبازشریف نے جمع کرایا، ان کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے؟ شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف علاج کےبعد واپس آجائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا نیوٹرل کو نظرنہیں آرہاہے اس وقت ملک میں کیا ہورہاہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں