پی ٹی آئی نے آئندہ عام انتخابات کیلئے منشور کی تیاری پر کام شروع کر دیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ عام انتخابات کیلئے منشور کی تیاری پر کام شروع کر دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلد منشور کو فائنل کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس کی تیاری کیلئے مختلف محکمے مختلف رہنماؤں کے ذمے لگا دئیے گئے ہیں۔

انٹر نیشنل افیئر کے لئے شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری کو ہدایت کر دی گئی۔ میڈیا پالیسوں کے حوالے سے فواد چودھری اور فرخ حبیب کو منشور تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

برطانیہ میں پی ٹی آئی کیلئے خیرات کے نام پر رقم اکٹھی کی گئی، برطانوی میڈیا

فنانس کے حوالے سے منشور پالیسی شوکت ترین مرتب کریں گے۔ زراعت اور فوڈ سیکیورٹی پر جمشید چیمہ کو پارٹی منشور تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں