کچرے کے ڈھیر سے ہزاروں ڈالرز ملنے لگے


ارجنٹائن کے ایک علاقے سے کچرے کے ڈھیر سے لوگوں کو ہزاروں ڈالرز ملنے لگے، انتظامیہ کو خبر ملنے پر کچرے کے مقام کو سیل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے شہر لاس پریخا پر کچرے کے ایک مقام سے چند مقامی افراد کو 75 ہزار ڈالرز ملے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک مقامی شخص نے بتایا کہ وہ اپنے دوست کے ہمراہ ٹرک پر کہیں جا رہے تھے کہ کوڑے کی جگہ پہنچے جہاں انہیں سو ڈالر کا نوٹ دکھا جو بالکل نئی حالت میں موجود تھا۔

سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ وہاں پر ان سمیت چھ افراد موجود تھے جنہوں نے وہاں سے لگ بھگ 10 ہزار ڈالرز جمع کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد میں ایک اور شخص انہیں ملا جو بہت ہی خوش قسمت تھا کیوں کہ اس کو وہاں سے 25 ہزار ڈالرز ملے۔

دوسری جانب اس معاملے پر ملک میں سوشل میڈیا پر بھی بحث ہو رہی ہے اور یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ڈالر اس شخص کے ہیں جس کی موت کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی اور ان کے ورثا نہیں تھے جس کے سبب ان کا سامان کچرے میں پھینک دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں