پی ٹی آئی نے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو نااہل کروانے کیلئے قانونی ٹیم کو ٹاسک دے دیا

دوست محمد مزاری پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب

پی ٹی آئی نے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو نااہل کروانے کیلئے قانونی ٹیم کو ٹاسک دے دیا ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قانونی ٹیم  کو دوست محمد مزاری کی نااہلی کیلئے تمام قانونی راستے اپنانے کی ہدایت کر دی۔وکیل تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ  دوست مزاری کیخلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مراسلہ جاری کر رکھا ہے۔

وکیل کا کہنا ہے کہ دوست مزاری نے اسمبلی اراکین پر تشدد اور سپریم کورٹ کے احکامات کیخلاف ورزی کی۔ ڈپٹی اسپیکر نے 16 اپریل اور 22 جولائی کے وزیر اعلی ٰکے انتخاب کو متنازعہ بنایا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ دوست مزاری کیخلاف الیکشن کمیشن اور لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر رہے ہیں۔  ایم پی اے محمد رضوان کیجانب سے ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن رجوع کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں