اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف وزیراعظم کی ویڈیو کی ایڈیٹنگ اور جعلسازی میں مصروف ہے۔
پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ پر فوری جے آئی ٹی تشکیل دی جائے، شرجیل میمن کا وزیراعظم سے مطالبہ
ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر نے یہ الزام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں عائد کیا ہے۔
وڈیو FIA سائیبر کرائم ونگ بھجوا دی ہے تاکہ وڈیو میں آوازیں شامل کرنے والے جعلساز قانون کی گرفت میں آئیں۔صحافت اور آزادی اظہار کی آڑ میں جھوٹ پھیلانےعمران خان کی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے ایجنڈے کا حصہ بننے والے ARY کو بھی شرم آنی چاہئے جو سچائی اور حقیقت کا ہر لمحے قتل کرتا ہے pic.twitter.com/GVaJnjWAxy
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 31, 2022
پی ایم ایل (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ویڈیو کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھجوا دیا گیا ہے۔
برطانیہ میں پی ٹی آئی کیلئے خیرات کے نام پر رقم اکٹھی کی گئی، برطانوی میڈیا
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ ویڈیو میں آڈیو شامل کرنے والے جعل ساز قانون کی گرفت میں آئیں گے۔