جو پارٹی کا وفادار نہیں وہ ملک کا بھی وفادار نہیں ، وزیراعظم


شیخوپورہ: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو پارٹی کا وفادار نہیں وہ ملک کا بھی وفادار نہیں۔

شیخوپورہ میں گیس فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ چھوڑ کر جانے والوں کوعوام مسترد کر دیں گے، صرف ہماری جماعت ہی ملک کو معاشی طاقت بنا سکتی ہے، الزامات اور گالیاں دینے والے پاکستانی سیاست کی نمائندگی نہیں کرتے، عوام کو ان بہروپیوں سے بچنا چاہئے۔

اپنے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو1500 دن میں کام نہ کر سکے وہ 100 دن کا پلان  دے رہے ہیں، وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی اور اگلا وزیراعظم  اور وزیراعلیٰ بھی مسلم لیگ ن کا ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  ضلع شیخوپورہ میں 10 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی کام کیے گئے، آج ملک میں 12 مہینے  وافر گیس دستیاب ہے، حکومت سی پیک جیسا منصوبہ لائی اور فاٹا کا دیرینہ مسئلہ بھی حل کیا ہے، انہوں نے کہا کہ آپ ترقیاتی کام  دیکھ  لیں اور انتخابات  میں فیصلہ کر لیں کہ کسے ووٹ دینا ہے۔


متعلقہ خبریں