اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 8 افراد انتقال کر گئے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 761 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا وائرس سے مزید8افراد انتقال کر گئے۔
COVID-19 Statistics 28 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 20,843
Positive Cases: 761
Positivity %: 3.65%
Deaths: 08
Patients on Critical Care: 170— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 28, 2022
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 20 ہزار 843 کورونا ٹیسٹ کیے گئے.کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد رہی۔
عالمی وبا کورونا سے متاثرہ 170 مریضوں کی حالت تشویش ناک رہی۔