ن لیگ سے ناراض لیگ کا سفر جلدی طے کر لیا گیا ،فوادچودھری


سابق وفاقی وزیر  فواد چودھری کا کہنا ہے کہن لیگ سے ناراض لیگ کا سفر جلدی طے کر لیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پرتنقید سے ن لیگ اگر سمجھتی ہے کہ اس سے ووٹر خوش ہو گا تو یہ احمقانہ حرکت ہے۔ن لیگ سے ناراض لیگ کا سفر جلدی طے کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ صرف ناراضی اور لڑائی ن لیگ کی سیاست کو زندہ نہیں کر سکتی۔اب بھی شہباز شریف جر ات کا مظاہرہ کریں، انتخابات کیلئے آمادگی ظاہر کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف سیاسی جماعتوں کو الیکشن کا فریم ورک طے کرنے کیلئے دعوت دیں۔معیشت سیاسی استحکام کے بغیر مستحکم نہیں ہو گی۔اپنی غلطیاں دوسروں پر ڈالنے سے ن لیگ نے پاک صاف نہیں ہو جانا۔


متعلقہ خبریں