کراچی اور حیدر آباد میں کل عام تعطیل کا اعلان


کراچی: شدید بارشوں کے باعث حکومت سندھ نے صوبے کے دو ڈویژنوں میں کل عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، وزیراعظم کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ میں برسراقتدار صوبائی حکومت نے کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل کراچی اور حیدرآباد میں عام تعطیل ہو گی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نہ صرف آج شدید بارشیں ہوئی ہیں بلکہ کل بھی بارشوں کی پیشنگوئی ہے جس کی وجہ سے صوبائی حکومت نے عام تعطیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے نجی شعبے سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ کل اپنے دفاتر اور فیکٹریاں بند رکھے۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی کہا ہے کہ حادثات سے بچنے کے لیے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

چترال:موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں سے تباہی،کئی گھر تباہ

شرجیل میمن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں صبح پانچ بجے سے مسلسل بارش ہو رہی ہے اس لیے کل کراچی اور حیدرآباد میں عام تعطیل ہو گی، سرکاری دفاتر اور کارپوریشنز بند رہیں گی۔


متعلقہ خبریں