پی ٹی آئی نے جس فیصلے پر خوشیاں منائیں وہی ان کے آڑے آ گئی، وزیر داخلہ

تحریک انصاف دھرنے کو مکمل ٹریٹمنٹ فراہم کریں گے، تیاری رکھیں، آنے والے بنیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جس فیصلے پر خوشیاں منائیں وہی ان کے آڑے آ گئی۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخابی عمل سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہوا ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ووٹ 188 تھے اور ان کا نمبر پورا تھا۔ پی ٹی آئی نے جس فیصلے پر خوشیاں منائیں وہی ان کے آڑے آ گئی۔

انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت کے خط کے بعد ووٹ 186 سے 176 پر آ گئے اور حمزہ شہباز کے ووٹ 179 تھے وہ اکثریت میں آئے اور کامیاب ہوئے۔ یہ ٹولہ قوم کو مسلسل جھوٹ بول کر گمراہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز نے ایک بارپھر وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ سے لے کر نیچے تک دہائی دی گئی کہ کروڑوں روپے کی آفر ہو رہی ہے اور کسی ایک ووٹ پر بھی نہیں کہا گیا کہ فلاں کو پیسے دیئے گئے یا پولیس نے روکا۔

انہوں نے کہا کہ قوم جتنی جلدی اس ٹولے کا قلع قمع کرنے کا فیصلہ کر لے گی تو ملک کی بہتری اسی میں ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہنگامہ کیا گیا اور دیواریں پھیلانگی گئیں جبکہ عمران خان پوری قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اس لیے ہمیں پی ٹی آئی کی کسی بات کا اعتبار نہیں کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں