سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے سب مل کر کوشش کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد لندن میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان گزشتہ5 سالوں سے مشکلات میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز پھر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب: پرویز الٰہی سمیت ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد
نواز شریف نے کہا کہ قوم بھی ملکی ترقی کےلئے دعا کرے،پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 179 ووٹ لے کر آج دوبارہ منتخب ہو گئے ہیں، ان کے مدمقابل امیدوار پرویز الٰہی کو 186 ووٹ پڑے تاہم چودھری شجاعت کی طرف سے ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر ڈپٹی اسپیکر نے مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد کر دیئے۔