پنجاب اسمبلی اجلاس: ق لیگ اپوزیشن نشستوں پر براجمان، ووٹ کاسٹ نہیں کیا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے ہوگا، نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ق لیگ کے اراکین اسمبلی نے تاحال ووٹ کاسٹ نہیں کیا ہے۔

حمزہ شہباز یا پرویز الٰہی؟ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ شروع

ہم نیوز کے مطابق ق لیگ کے اراکین اسمبلی ابھی تک پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نشستوں پہ براجمان ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اعداد و شمار کے تحت پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے پاس 186 اراکین اسمبلی کے ووٹ ہیں لیکن اگر ق لیگ کے ووٹ نکال دیے جائیں تو صرف 176 ووٹ رہ جاتے ہیں جب کہ ن لیگ سمیت حکومتی اتحاد کے اراکین اسمبلی کی تعداد 180 ہے۔

چودھری شجاعت نے عمران خان کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی کی حمایت سے انکار کردیا

یاد رہے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان کی مجموعی تعداد ایوان میں 188 ہے لیکن ڈپٹی اسپیکر ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتے جب کہ پی ٹی آئی کے ایک رکن چودھری مسعود بیرون ملک ہیں جس کی وجہ سے ان کا ووٹ بھی کاسٹ نہیں ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں