الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ بھی پی ٹی آئی کےساتھ کرے،فرخ حبیب


  پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ بھی  پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کےساتھ کرے۔

رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب  نےوزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کوکہناچاہتے ہیں کہ یہ فارن نہیں ممنوعہ فنڈنگ کیس ہے۔ضمنی الیکشن میں شکست ہو گئی تو الیکشن کمیشن کو کیسے فیصلے کا حکم دے رہے ہیں؟


پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ بھی ساتھ کرے۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ا سکروٹنی مکمل ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ دونوں جماعتوں نےالیکشن کمیشن سے بینک اکاؤنٹس چھپائے ہیں۔پیپلز پارٹی 36 کروڑاور ن لیگ نے 66کروڑروپے کا حساب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ فوری انکی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرواکر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے فیصلہ دیا جائے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی  کو لاڈلہ نہ بنایا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبلوزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ طویل عرصے سے التوا کے شکار پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس پر فیصلہ سنائے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ  ریاستی اداروں پر بار بار شرمناک حملوں کے باوجود عمران نیازی کو کھلی چھٹی دی جارہی ہے۔عمران نیازی کو دیئے گئے استثنیٰ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔


متعلقہ خبریں