سیاسی عدم استحکام ، فِچ ریٹنگز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا


عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا۔

فچ کے مطابق منفی ریٹنگ سال 2022 کے اوائل سے پاکستان کی بگڑتی لیکویڈیٹی اور بیرونی فنڈنگ صورتحال کی عکاسی کرتی ہے، آئی ایم معاہدے پر عملدرآمد، جون 2023 کے بعد فنڈنگ کے حصول پر خدشات ہیں، مالی سال 2023 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ، 10 ارب ڈالرز رہنے کے اندازے ہیں، زرمبادلہ ذخائر پر کرنٹ اکاونٹ خسارے کے باعث دباو ہے۔

ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ مالی سال 22 میں 17 ارب ڈالرز رہا۔

 


متعلقہ خبریں