کل نیوٹرل نیوٹرل نہیں تھے، مذاکرات نہیں ہو رہے، اچھا سیاسی ذہن نواز شریف کا ہے، اسد عمر


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں حالات شدید خراب ہیں، ملک کے لیے بہتر ہے کہ فوری الیکشن کرائے جائیں، سیاسی طور پر ہمارے لئے بہتر ہے کہ یہ حکومت چلتی رہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس: پرویز الہٰی کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی کے فیصلے کی توثیق

ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں سب زیادہ اچھا سیاسی ذہن نواز شریف کے پاس ہے، پرویز الہٰی مسلم لیگ (ن) کو توڑنا بھی جانتے ہیں، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ بن گئے تو ن لیگ کے بندے بھی توڑ لائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے بندوں پر ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں، گورننس میں اسٹیبلشمنٹ کا ایک اہم کردار ہے، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔

پانچ لوگ اِدھر اُدھر ہو گئے تو پرویز الہٰی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے رہ جائیں گے، رانا ثنااللہ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نوازاپنی پارٹی میں شہباز شریف سے بڑی لیڈر بن گئی ہیں، عمران خان فاسٹ باؤلر ہیں اور وہ باؤنسر مارنے پر یقین رکھتے ہیں، اگر وہ الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں تو ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی کے  مرکزی جنرل سیکریٹری اسدعمر نے کہا کہ کل الیکشن کمیشن ان کے ساتھ تھا پھر بھی ہم کو کامیابی ملی، کل نیوٹرل نیوٹرل نہیں تھے۔

پنجاب میں فائٹنگ پوزیشن میں ہیں، 22 جولائی آنے تو دیں، خرم دستگیر

ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ پاکستا ن آرمی کے بیسٹ پروفیشنل سولجر کو چیف بنائیں۔


متعلقہ خبریں