دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی، بچوں خواتین سمیت 50 افراد جاں بحق، 28 کی تلاش جاری


صادق آباد: دریائے سندھ میں بارات کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت ہلاک افراد کی تعداد 50 تک پہنچ گئی، جبکہ 21 کی نعشیں  نکال لی گئی ہیں، 28 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

لبنان:60افراد کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی، ریڈ کراس

ہم نیوز کے مطابق صادق آباد کے نواحی علاقے ماچھکہ میں دریائے سندھ کی تیز لہروں کی زد میں آنے والی بارات کی کشتی الٹ گئی جس میں 150 سے زائد افراد سوار تھے۔

خان پور ڈیم میں کشتی الٹ گئی

جائے حادثہ پر موجود اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی نے اس سلسلے میں ہم نیوز کو بتایا کہ 30 کے قریب افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

علاقہ پولیس نے مقامی افراد کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کھروڑ سے بارات لے کر ماچھکہ کے لیے روانہ ہوئی تھی اور جب وہ ماچھکہ پتن سے کچھ فاصلہ پر تھی تو وزن زیادہ ہونے کے باعث دریا کی تیز لہروں کا مقابلہ نہیں کرسکی اور الٹ گئی۔

ٹھٹھہ میں کشتی الٹنے سے11ماہی گیر لاپتہ، تلاش جاری

علاقہ مکینوں کے مطابق کشتی الٹنے کے فوری بعد سب سے پہلے مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنے اور انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 90 افراد کو ریسکیو کیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور انہوں نے ریسکیو 1122 کے جوانوں کے ساتھ مل کر لوگوں کی تلاش کا آپریشن شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد محمد سلیم آسی کی زیر نگرانی کیے جانے والے ریسیکو آپریشن کے نتیجے میں اب تک بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

مقامی انتظامیہ نے ضلع میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہیں جدید موٹر بوٹس بھی دریا میں پہنچا دی ہیں جب کہ 39 سے زائد ریسیکو اہلکار دریا کے اندر سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جنہیں مقامی افراد کی بھی مدد حاصل ہے۔

ڈھاکہ: کشتی میں آگ لگ گئی، 38 افراد ہلاک

ہم نیوز کے مطابق دریائے سندھ سے نکالی جانے والی نعشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں