گال ٹیسٹ: تیسرے دن کا اختتام، سری لنکا کو 333 رنز کی برتری


سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر نو وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا لیے ہیں جب کہ اسے مہمان ٹیم پر 333 رنز کی برتری حاصل ہے۔ 

گال میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے آج تیسرے روز کا آغاز 36 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔قومی ٹیم کو پہلی کامیابی کاسن راجیتھا کی صورت میں ملی جب سری لنکا کا اسکور 41 رنز پر پہنچا۔

سری لنکا کی جانب سے کوسال مینڈس 76، فرنینڈو 64 اور چندیمل 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے پانچ جب کہ یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گال ٹیسٹ: پہلے روز کا اختتام، سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں پاکستان کی دو وکٹیں گر گئیں

یاد رہے سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، جس کے جواب میں قومی ٹیم  نے 218 رنز بنائے، اس اننگز میں بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 7 ویں سنچری بھی بنائی۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 19، یاسر شاہ 18 اور حسن علی 17 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔


متعلقہ خبریں