سندھ: مون سون کے دوران 45 افراد جاں بحق، 15 زخمی، پی ڈی ایم اے

مون سون اسپیل

فائل فوٹو


کراچی: صوبہ سندھ میں مون سون کے دوران 45 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بات پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتائی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت صرف 27 دنوں کے دوران (20 جون سے 16 جولائی) صوبے میں 45 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ مختلف حادثات کے باعث 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کراچی میں 20 جون سے 16 جولائی تک کے درمیانی عرصے میں 26 افراد نے جان کی بازیاں ہاریں۔

بلوچستان میں بارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ دیے جائیں، وزیراعلیٰ

اعداد و شمار کے تحت مون سون بارشوں کے دوران ضلع ملیرمیں سات، کورنگی میں چھ، شرقی میں چھ، جنوبی میں تین، وسطی میں دو، غربی میں ایک اور کیماڑی میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا۔

کراچی، وزیراعظم کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران ٹھٹھہ میں 9، بدین میں پانچ، خیرپور میں تین، سکھر اور سانگھڑ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں