لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو حکمت عملی بنائی وہ کمال بنائی۔
‘’ بس نام رہے گا اللہ کا‘’ ضمنی انتخابات میں تاریخی فتح پر عمران خان کا پیغام
ہم نیوز کے مطابق ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مونس الہٰی کو کریڈٹ دوں گا کہ اس نے مجھے پکڑ کر رکھا کہ ہلنا نہیں۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں سوچوں گا نہیں، دو منٹ میں اسمبلی توڑ دوں گا، مشورہ ضروردوں گا لیکن عمل عمران خان کا ہوگا۔
آج پنجاب شریف خاندان کی غلامی سے آزاد ہو گیا، مونس الہیٰ
ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ڈائیلاگ سیاست کا حصہ ہیں، ہوتے رہتے ہیں۔