نان بائی ایسوسی ایشن کا 20 جولائی کو ہڑتال کا اعلان

Roti-naan

نان بائی ایسوسی ایشن نے 20 جولائی کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق فائن آٹا ،سوئی گیس اور سادہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ہڑتال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام تندور مالکان، دوکانیں بند کرکے ڈی سی آفس کے باہر احتجاج کریں گے۔

 لاہور، تندور مالکان کا نان 20 اور روٹی 15 روپے کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ چند روز قبل نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر نے اعلان کیا تھا کہ لاہور میں نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ روٹی اورنان پرانی قیمت پر فروخت کرنا ممکن نہیں رہا، نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو 20جولائی سے تندور بندکر دیں گے۔


متعلقہ خبریں