حکومت پنجاب کے وزیر اویس لغاری وزارت سے مستعفی

حکومت پنجاب کے وزیر اویس لغاری وزارت سے مستعفی

لاہور: حکومت پنجاب کے وزیر سردار اویس لغاری نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سردار ایاز صادق اور سلمان رفیق مستعفی

ہم نیوز کے مطابق سردار اویس لغاری نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔

اویس لغاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجے جانے والے استعفے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اویس لغاری نے موجودہ صوبائی حکومت کا تیار کردہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بحیثیت وزیر خزانہ پیش کیا تھا۔

لاہور میں بارش ہوتی ہے پانی کھڑا نہیں ہوتا، کراچی کے حالات سب کے سامنے ہیں، عمران خان

یاد رہے کہ تین دن قبل ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وزرا سردار ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق نے بھی اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔


متعلقہ خبریں