پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشنز جاری

الیکشن کمیشن election commision

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 5 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بتول زین جنجوعہ، سائرہ رضا، فوزیہ عباس نسیم کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے، دو اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق ببو اور سیموئل یعقوب کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری کرے، لاہور ہائیکورٹ

عدالتی فیصلے کے بعد گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کو طلب کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی ترجیحی امیدوار بتول جنجوعہ، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس کو خواتین کی نشستوں پر کاغزات کی تفصیلات جاننے کیلئے بلایا تھا

۔ اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئل یعقوب کو بھی الیکشن کمیشن طلب کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں