کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان


کراچی میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے۔ شہر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔   محکمہ موسمیات کے مطابقبارش کا یہ سلسلہ کچھ روز جاری رہ سکتا ہے۔

کراچی میں آسمان پر بادل چھا گئے۔ گزشتہ روز کی رم جھم کے بعد آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں27 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق خلیج بنگال سے آ نے والا مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال سندھ میں موجود ہے۔بادل برسنے کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہے گا۔

آج دن میں زیاد ہ سے زیادہ درجہ حرارت چونتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔آٹھ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائِیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


متعلقہ خبریں