اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں، مریم اورنگزیب کا الزام

گیٹ توڑیں پی ٹی آئی کے فسادی، ڈنڈے کھائیں بے گناہ صحافی، یہ نہیں چلے گا ،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ فواد چودھری اور شیریں مزاری نے تسلیم کر لیا کہ آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چودھری اور شیریں مزاری نے بشریٰ بی بی کے جھوٹے بیانیے کی تصدیق کردی ہے،سیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ لنک کرنا بشریٰ بی بی کی رائے ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں، تحریک انصاف کا الزام

وفاقی وزیراطلاعات نے الزام عائد کیا کہ اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں اور انہوں نے کرپشن چھپانے کے لیے بیرونی سازش کا بیانیہ گھڑا ،جھوٹے بیانیہ کے چیمپین امریکہ سے معافیاں مانگتے اور منتیں کرتے پکڑے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں