یوکرین نے روسی دعویٰ مسترد کر دیا

یوکرین نے روسی دعویٰ مسترد کر دیا

کیف: یوکرین نے مشرقی شہر لیسیچانسک کے محاصرے کا روسی دعویٰ مسترد کر دیا۔

یوکرین جنگ، روسی افواج کی کارروائیوں میں تیزی

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرین کی فوج نے روس کی جانب سے کیے گئے اس دعویٰ کے مسترد کیا ہے کہ روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں اور روسی افواج نے اہم مشرقی شہر لیسیچانسک کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے نیشنل گارڈ کے ترجمان رسلان موزیچوک نے کہا ہے کہ شہر کے ارد گرد لڑائی جاری ہے لیکن یہ علاقے اب بھی یوکرین کے کنٹرول میں ہی ہے۔

جی 7 ممالک کا روس سے سونے کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ روسی میڈیا نے ایسی ویڈیوز دکھائی تھیں جن میں لوہانسک صوبے کی ملیشیا لیسیچانسک کی سڑکوں پر جھنڈے لہراتے اور خوشی کا اظہار کرتے گزر رہی ہے۔

برطانوی انٹیلیجنس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روسی افواج کی جانب سے مسلسل فضائی اور توپخانے کے حملوں کے درمیان لیسیچانسک میں معمولی پیش رفت جاری ہے۔

روس کا یوکرین میں رہائشی عمارت پر میزائل حملہ، 17 افراد ہلاک

عالمی خبر رساں ایجنیسی کے مطابق یوکرین کی افواج شہر کے جنوب مشرقی مضافات میں روسی افواج کو ابھی تک روک رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں