کورونا کا پھیلاو تیز، سندھ حکومت نے پابندیوں کا حکم جاری کردیا

ماسک نہ پہننے والے سڑکوں کی صفائی کرینگے

 محکمہ داخلہ سندھ نے تقریبات میں شرکت اور پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کے لیے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دے دیا۔ مجمعے والی جگہ پر ماسک کا استعمال لازم ہوگا۔

کوروناکیسز میں اضافے پر محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا حکم نامہ جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ  کے مطابق شادی بیاہ اوردیگرتقریبات میں شریک افراد  کا ویکسی نیٹڈ ہونا  ضروری  ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے مجمعے والی جگہ پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔جم،سنیما،مزارات ،پارک میں آنےوالےافراد کے لیے ماسک کااستعمال لازمی ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کے مثبت کیسز کی شرح4 فیصد سے زائد،24 گھنٹے میں 4 اموات

نوٹیفیکیشن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں سفرکرنےوالے افراد بھی ویکسی نیشن کےحامل ہوں۔کاروباری سرگرمیاں حکومت کےمقررہ کردہ اوقات کےتحت کھلی رہیں گی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے  بجلی بچت پلان کے تحت  کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ آج  کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 17اعشاریہ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ملک بھر کورونا کیسز کی شرح ساڑھے چار فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں