مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگی گیس خریدنے سے گریز کیا، لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے، وزیر اعظم

گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی میں 13.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 19.8 فیصد دیکھی گئی۔ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 23.6 فیصد بڑھی ہے۔


متعلقہ خبریں