ایک ارب ڈالر فوری وصول،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے

IMF

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کردیا گیا


ترجمان آئی ایم ایف  کا کہنا ہے کہ اگلے بجٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوچکی ہے ، اگلے سال کےدوران میکرواکنامک استحکام بہتر کرنے کی پالیسیوں پر مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج بھی ہوں گے ، پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان معاہدہ طے پا گیا،
آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کے معاشی اقدامات سے اتفاق کیا ہے، آئی ایم ایف پاکستان کے بجٹ اہداف سے بھی متفق ہے، معاہدے سے متعلق اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب ڈالر مل جائیں گے، آئی ایم ایف کی ٹیم 2 ہفتے کے دوران پاکستان کا دورہ بھی کرے گی، آئی ایم ایف، پاکستان کی طرف سے اگلے مالی سال کے بجٹ کیلئے اقدامات پر بھی راضی ہے۔

 


متعلقہ خبریں