انگلینڈ نے ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز کا اپنا ریکارڈ توڑ ڈالا


انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

انگلینڈ نے نیدرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں چار وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز بنائے۔ اس سے پہلے بھی رنز کا عالمی ریکارڈ انگلینڈ کے پاس ہی تھا۔ 2018 میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف 481 رن بنائے تھے۔

ایمسٹیلوین کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کمزور ڈچ ٹیم کی بولنگ لائن کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیئے۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود انگلش ٹیم کے تین بیٹرز نے سنچریاں اسکور کیں، سلامی بیٹر فلپ سالٹ نے 122، ڈیوڈ مالان نے 124 جب کہ جوز بٹلر نے ناقابل شکست 162 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کے بیٹر لیونگ اسٹون نے بھی کیمیو اننگز کھیلی اور محض 22 گیندوں پر 66 رنز بنائے۔


متعلقہ خبریں