رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں تاریخی اضافہ ریکارڈ

inflation in pakistan

اسلام آباد: ملک میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران 36 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 3.38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مہنگائی کی سالانہ شرح 27.82 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 36 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 9 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایک ہفتے میں ڈیزل 28.91 فیصد، پیٹرول 11.43 فیصد اور بجلی 6.63 فیصد مہنگی ہوئی۔ چکن 12.10 فیصد، آلو 6.89 فیصد، پکی ہوئی دال میں 5.90 فیصد اضافہ ہوا۔

چنے کی دال 5.29 فیصد اور بڑے گوشت میں 5.19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ہفتے میں پیاز 5.20 فیصد، آٹا 2.19 فیصد اور ایل پی جی 1.32 فیصد سستی ہوئی۔ ایک سال میں پیاز 135 فیصد، ڈیزل 132 فیصد اور ٹماٹر 119 فیصد مہنگے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں بازار اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم

ایک سال میں پیٹرول 110 فیصد، گھی 81 فیصد اور خوردنی تیل 71 فیصد مہنگا ہوا جبکہ ایک سال میں دال مسور 74.77 فیصد، مسٹرڈ آئل 80.88 فیصد اور ایل پی جی 60.97 فیصد مہنگی ہوئی۔

ایک سال میں لہسن 57.72 فیصد، چکن 51 فیصد مہنگے جبکہ سرخ مرچ 43 فیصد، دال مونگ 18 فیصد اور چینی 10.79 فیصد سستی ہوئی۔


متعلقہ خبریں