ٹریفک حادثے میں لیگی رہنما دانیال عزیز شدید زخمی

فوٹو: فائل


مسلم لیگ ن کےرہنما دانیال عزیز گاڑی حادثےمیں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شکر گڑھ نارروال روڈ بجھنہ سٹاپ پر لیگی رہنما دانیال عزیز کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا وہ اپنے گھرجا رہے تھے، ان کی گاڑی مزدہ ٹرک سے ٹکرا گئی، اس حادثے میں دانیال عزیز زخمی ہوئے۔ ان کا چہرہ شدید زخمی ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کردیا گیا۔

شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ: وزیراعظم کا نوٹس، تحقیقات کرانے کا حکم

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم  لیگ ن کے راہنما دانیال عزیز کے روڈ حادثے میں شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو دانیال عزیر کی صحت یابی تک علاج معالجے کے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں