مونس کےخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج،کچھ بھی کرلیں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا:ق لیگی رہنما

تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کا تاثر غلط ہے، مونس الٰہی

ایف آئی اے لاہورنے ق لیگی رہنما مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا.

مونس الہٰی کے خلاف مقدمہ منی لانڈرنگ کےالزام میں درج کیا گیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں شواہد ملنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی کے خلاف ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیجنے کا الزام ہے، یاد رہے مونس الہیٰ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کر رہا تھا۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیرمونس الہٰی کا کہنا ہے کہ انہوں نے مجھے کیا گرفتارکرنا ہے، میں خود ایف آئی اے جارہا ہوں، پہلے بھی ایسی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرچکا ہوں ، ن لیگی کچھ بھی کرلیں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، شریفوں کی اصلیت کو جانتے تھے ،اس لیے لالچ میں نہیں آئے۔


متعلقہ خبریں