عامر لیاقت کے انتقال پر دانیہ شاہ کا ردعمل


اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر دانیہ شاہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔

عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ بھی بیان سامنے آ گیا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام اسٹوری پر دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

دانیہ شاہ نے انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا کہ ” اللہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے”

اسکری شاٹ

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اپنے گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔


متعلقہ خبریں