قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر و کپتان بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری اسکور کر کے ایک ساتھ تین ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔
بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار سنچری اسکور کر کے بطور کپتان ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ معرکہ محض 13 اننگز میں سرانجام دیا ہے۔
بھارت کے ویرت کوہلی نے بطور کپتان 17اننگز میں ایک ہزار رنز بنائے تھے۔
اس کے علاوہ کنگ بابر نے ون ڈے میں تیز ترین 17 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ سے چھین لیا ہے۔ انہوں نے 85 اننگز میں 17 سنچری اسکور کی ہیں۔
بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا
ہاشم آملہ نے 98 اور ویرت کوہلی نے112 اننگز کھیل کر 17 سنچریاں اسکور کیں۔
مزید یہ کہ بابراعظم 2 بار سنچریز کی ہیٹ ٹرک کرنے والے بھی پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ بابراعظم نے 2016 میں بھی مسلسل3 سنچریاں بنائی تھیں۔