تحریک انصاف کا لانگ مارچ جون میں ہی ہوگا، عمران اسماعیل

ایم کیو ایم نے چوروں کا ساتھ دیا، اس سے بھول ہو گئی، عمران اسماعیل

سابق گورنر سندھ اور رہنما تحریک انصاف عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ جون میں ہی ہو گا۔ 

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کل ( ہفتے کو) بنی گالا واپس آرہے ہیں، لانگ مارچ کی تاریخ کا حتمی فیصلہ کل کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

سابق گورنر نے کہا کہ جب یہ عوام کے پاس جائیں گے توان کو خطرہ محسوس ہوگا، پاکستان میں اس وقت بہت بڑا معاشی،سیاسی بحران ہے، یہ وہ حکومت ہے جو انڈر پریشر کام کر رہی ہے۔

لگتا ہے مئی کے بعد انتخابات کی تاریخ مل جائیگی، مریم بول کر ہمارا فائدہ کروادیتی ہے: عمران اسماعیل

ان کا کہنا تھا کہ ان کو عمران خان سے بڑا خوف ہے،پاکستان کی ایکسپورٹ میں ہم نے30فیصد اضافہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں