عمران خان کو نہیں پتا کہ ماں بہن کی عزت کس کو کہتے ہیں؟ نواز شریف


لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی جو بربادی کی، ملکی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے اور شائد آئندہ بھی نہ ملے۔

مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان کی مذمت: بدتہذیبی کے پاتال میں جا گرا ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق لندن میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ہر شعبے میں جو کیا ہے، اس کو دوبارہ ٹھیک کرنا بہت مشکل ہوگا۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت، معاشرت و اخلاقیات کو تباہ کردیا اور بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد ڈال دی۔

عمران خان کا مریم نواز سے متعلق بیان: آصف زرداری کا چیف جسٹس سے ازخود نوٹس کا مطالبہ

مریم نواز کے متعلق عمران خان کے بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کو نہیں پتا کہ ماں بہن کی عزت کس کو کہتے ہیں؟ خواتین کی عزت کا کیا مقام ہے؟ انہیں ہمارے اور اسلامی معاشرے میں خواتین کی عزت و مقام کا نہیں پتا، مدینہ کی ریاست کا نام لے کر حرکتیں وہ کرتا ہے جو دنیا کے کسی گندے سے گندے معاشرے میں بھی دیکھنے کو نہیں ملتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس طرح تباہی کا شکار ہوتے ہوئے میری آنکھیں تو نہیں  دیکھ سکتی ہیں، میں یہ سمجھتا ہوں کہ ملک کی پچھلے 70 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا مجرم کوئی آیا ہے تو اس کا نام عمران خان نام ہے۔

عمران خان کی مریم نواز پر تنقید: ایک نامناسب جملہ کہہ ڈالا

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم نے تو کب سے الیکشن کی تیاری مکمل کر رکھی ہے، ن لیگ نے ہمیشہ دلیرانہ فیصلے کیے ہیں، ضمنی الیکشن میں عمران کے دور میں انہیں شکست دی ہے اور اب بھی انہیں ہرائیں گے۔


متعلقہ خبریں