پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیسرے روز بھی کاروبار میں تیزی

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، اس دوران 100 انڈیکس میں 277 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق بدھ کے روز دوپہر سے قبل 100 انڈیکس 43 ہزار 21 پوائںٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل مندی کے بعد پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ  ہی انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100  انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی، دن کے اختتام پر انڈیکس 41 ہزار 648 پوائنٹس پربند ہوا تھا۔

منگل کے  روز 100  انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور دن کے اختتام پر انڈیکس 42 ہزار 744 پوائنٹس پربند ہوا۔

حالیہ اضافے سے قبل عالمی تجارتی اداروں کی جانب سے ایمرجنگ مارکیٹ قرار دی گئی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ 45 دنوں میں مجموعی طورپر چھ ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے۔

اقتصادی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر اسٹاک ایکسچنج کی صورتحال پر توجہ نہیں دی گئی تو بازار حصص کریش کرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں